نعیم الحق کا مریم نواز پر سنگین الزام

maryamnwaz
WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

وزیر اعظم کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ،مکمل آڈٹ کروایا جائیگا ۔  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلا س میں ن لیگ دور کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوں کی مبینہ خوردبرد کا انکشا ف ہونے پرمریم نواز کی جانب سے خرچ کی رقم کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ مریم نواز نے یو تھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، رقم بظاہر لیب ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی لیکن خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا یوتھ پروگرام کے تحت خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ، اس کا مکمل آڈٹ کروایا جائیگا ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.