فنکاروں کی رمضان ٹرانسمیشن بارے اہم بیان

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ فنکاروں کے ٹیلی وژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اداکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں حرج نہیں تاہم اس کا مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کی منابست سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شوبِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.