مال گاڑی حادثے کا شکار

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے 13 کنٹینرز الٹ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق  پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے سکھر اور کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی طلب کی گئیں امدادی ٹرینیں پہنچ گئیں، کراچی سے پنجاب کے درمیان دونوں ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.