ڈالر مزید مہنگا ہوکر 149 تک پہنچ گیا

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز  کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر 33 ہزار 322 کی سطح تک آ گیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.