بلوچستان میں بارش نے تباہی مچادی

بلوچستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا۔ سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے، کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،مقامی لوگوں نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا، ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like