مسافرسے 10 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

اے ایس ایف نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر10 کلوگرام سے زائد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد غیرملکی ائیرلائن کی پروازای کے 613 سے مانچسٹر جانا چاہتا تھا جس نے 10 کلوگرام سے زائد ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد گجرات کا رہائشی ہے جس کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

You might also like