’’وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام‘‘

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں موجودہ حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلیے ایک جامع اورمربوط پروگرام ’’وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام‘‘ کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعظم آفس میں خصوصی اجلاس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے وزیرِاعظم کو ’’وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام‘‘ اور اس کے تحت نوجوانوں کیلیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کے تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کی فراہمی کے علاوہ انہیں ہنرمند بنانے اور ان کی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر بروئے کار لانے کیلیے مختلف پروگراموں کا اجرا کیا جائے گا۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیرِاعظم یوتھ پلس پورٹل کی مدد سے نوجوانوں سے فیڈ بیک حاصل کیا جائے گااور ان کی تجاویز کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس مرتب کیا جائے گا۔کامیاب جوان پروگرام کے تحت 40 سے زائد شعبہ جات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.