ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

آج ایک بارپھرانٹربینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 150 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔  کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

You might also like