اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی تجویز

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ حمزہ شہباز کی جگہ کسی اور کو اپوزیشن لیڈر بنادیں کیوں کہ وہ اپنے ذاتی اور خاندانی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں اور پارلیمانی امور کو مکمل وقت نہیں دے پارہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی دیگر جماعتوں سے عدم روابط کی بنا پر اپوزیشن، حکومت کے خلاف ٹھوس حکمتِ عملی تیار کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے پارہی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.