ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش میں مزید شواہد سامنے آنے پر نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کیا جارہا ہے۔نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی سے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا جب کہ عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیے جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.