شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو ایف بی آر کے افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف بی آر کے 19 گریڈ کے افسر علی محمد کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبرزیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے قابل افسران کی تعیناتی پرغور کیا جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آرمیں تعیناتیاں روکی جائیں اور ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.