ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 17, 2019

 خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے علاج و معالجے کے لیے آنے والوں کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ مکمل ہڑتال ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹرز کونسل کا کہناہےکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیر صحت فوری مستعفی ہوں۔ڈاکٹرز کونسل نے وزیر صحت اور ڈاکٹر نوشیروان برکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ڈی ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں کرپشن میں ملوث بورڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.