نواز شریف کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

کوٹ لکھپت جیل میں گرمی سے نجات کیلئے نوازشریف کی بیرک میں ایئر کنڈیشن لگا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیل میں نوازشریف کو بیرک میں گرمی سے نجات کیلئے ایئر کنڈیشن لگا دیا گیاہے جبکہ حالات حاظر ہ اور ملکی سیاست سے باخبر رہنے کیلئے انہیں ٹی وی کی سہولت بھی دیدی گئی ہے ۔ نوازشریف کا آج جیل میں طبی معائنہ بھی کیا گیا جس دوران ان کی شوگر اور بلڈ پریشر نارمل آئی ہے ۔

یاد رہے کہ نوازشریف نے جیل حکام سے کئی مطالبات کئے تھے۔

You might also like