امیر مقام کے بیٹے کی پیشی، لیگی کارکن منتشر

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 17, 2019

لیگی رہنما اور صوبائی صدر امیرمقام کے بیٹے اشتیاق کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پیشی کے موقع پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن پشاور کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرے کیا، امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کی پیشی کے دوران ن لیگی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاج کرتے رہےاور روڈ تقریبا 2 گھنٹے تک بند رہا۔ امیر مقام کے بیٹے کی عدالت سے واپسی کے بعد کارکن منتشر ہوگئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.