پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا کہ تمام سکولوں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیوں ہوں گی۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

You might also like