ملک چلانا انوکھے لاڈلے کے بس کی بات نہیں: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوکھا کاڈلا معیشت تباہ کر رہا ہے ملک چلانا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ حکومت کی پہلی معاشی ٹیم کی ناکامی کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم لائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے وزیراعظم کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں روپیہ چالیس فیصد سے زیادہ گر چکا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

You might also like