پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں جہاز کی شمولیت، بھارت پریشان

paak navy
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک ہوگی، دوسرا 2300 ٹن وزنی کارویٹ جہاز 2020 میں ملنے کا امکان ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق درمیانے سائز اور وزن کے کارویٹ جہاز مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں، کارویٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف (پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ انہوں نے کہا ان جہازوں کی شمولیت سے بحرہند میں سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے گی، ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت ملے گی۔مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.