نور الحق قادری کی وزارت خطرے میں

پی ٹی آئی حکومت کےایک اور وزیر نور الحق قادری کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، وزیر مذہبی امور کی کامیابی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ نورالحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، درخواست نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، نیز الیکشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا حکم دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

You might also like