پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، 5 رکنی کمیٹی تشکیل

punjab police
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کمیٹی پولیس کے فکسڈ ڈیلی الاؤنس اور لا اینڈ آرڈر الاؤنس میں اضافے پر غور کیا جائے گا، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اکبر نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دونوں الاؤنسز بڑھنے کے بعد پولیس کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ تشکیل دی گئی کمیٹی 14 روز میں اپنی سفارشات وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوائے گی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ پنجاب مقرر ہوئے ہیں، کمیٹی میں وزیر قانون، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.