کائرہ پر پہاڑ ٹوٹ پڑا، جوان بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

qamer zaman karia
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ پر پہاڑ ٹوٹ پڑا ان کا جوان بیٹا لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا صاحبزادہ لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ ان کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا۔ ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے انتقال کی خبر پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے فوری بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس نامکمل چھوڑ دی اور اٹھ کر چلے گئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.