مستونگ میں سرچ آپریشن، سی ٹی ڈی ترجمان کا بڑا دعویٰ

CTD
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

مستونگ میں سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے خفیہ تربیتی کیمپ بھی تباہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ تباہ کیے گئے کیمپ میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی۔ کیمپ سے دو خود کش جیکٹس، 7 سب مشین گنیں، آئی ای ڈیز، 60 کلو دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کیمپ سیراکٹ لانچرز، اینٹی ٹینک مائنز، ڈیٹونیٹرز، 12 ہینڈ گرینیڈز، بال بیرنگ اور ایک تیار شدہ بم، پرائما کارڈز بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کیئینادرا سے مدد لے رہے ہیں۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والے 4 اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.