میئر کراچی کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، ناقص صورتحال پر پھٹ پڑے

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 17, 2019

 مئیر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کو واٹر بورڈ کی غفلت، سیوریج کے ناقص نظام اور صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے خط لکھ دیا جس میں واٹر بورڈ کو گنجان آبادیوں اور اولڈ سٹی ایریا پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خط میں میئر کراچی وسیم اختر نے لکھا کہ مون سون میں شہریوں کو خطر ناک صورتحال کا سامنا ہوگا۔ شہریوں کو تباہی سے بچانے کے لئے واٹر بورڈ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی جائے۔ نالے سیوریج نالوں کے طور پر استعمال ہونے سے ان میں برساتی پانی کی نکاسی کی گنجائش نہیں رہی۔

میئر کراچی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز ہر سال نالوں کی صفائی پر کثیر رقم خرچ کرتی ہے، اس کے باوجود حقائق یہی ہیں کہ سیوریج چوک اور مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں۔ گنجان آبادیوں اور اولڈ سٹی ایریا پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.