عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا : علیم خان

کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نیک اور ایماندار شخص ہیں کسی بھی مقصد کے بغیر اُن کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر استقبال کرنے والے کارکنان سے علیم خان نے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کاکوئی عہدہ ملےنہ ملےہم ہمیشہ عمران خان کاساتھ دیں گے۔عمران خان کے نیک مقصد میں انکے ساتھ ہیں اور ملک کو کرپشن فری بنائیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیک اور ایماندارشخص ہیں وہ جس مشن پر چل رہے ہیں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں اور ہر صورت ساتھ دیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

You might also like