اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 17, 2019

بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

متحدہ اپوزیشن اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس کے بعد بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پشتونخواہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پی کے میپ کے اراکین اسمبلی سمیت انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی جناح روڈ سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک نااہل حکومت ہے. پسماندہ صوبے کے پچاس ارب روپے ضائع کر دئیے گئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.