عبدالحفیظ شیخ کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کراچی میں تاجروں، صنعتکاروں اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا۔ اور ان کے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیرخزانہ نے اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کو مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال پرصنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیاگیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ کو17ارب روپے کاڈیزاسٹر سپورٹ فنڈ فراہم کیا جائیگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept