وزیراعظم سے بابر اعوان کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورت حال سے جلد باہر نکل آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری توجہ معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے، مشکل معاشی صورت حال سے جلد باہر نکل آئیں گے۔

اہم فیصلے کیے ہیں آئندہ چند ماہ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے، ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کی تنظیم نو سے معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ حالیہ سروے اور عوامی رائے حکومتی فیصلوں کے حق میں ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ شریفوں، زرداریوں نے ملک پر رحم کیا ہوتا تو آج ایسے حالات نہ ہوتے، ملکی وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept