پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات منظر عام پر آگئے

ppp vs pmln
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ حمزہ شہباز کی جگہ کسی اور کو اپوزیشن لیڈر بنادیں کیوں کہ وہ اپنے ذاتی اور خاندانی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں اور پارلیمانی امور کو مکمل وقت نہیں دے پارہے۔

پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ حمزہ شہباز کی دیگر جماعتوں سے عدم روابط کی بناء پر اپوزیشن، حکومت کے خلاف ٹھوس حکمتِ عملی تیار کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے پارہی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.