زرداری کی عید جیل میں، سٹے بازوں نے اربوں کا جواء لگا دیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عید جیل میں یا جیل سے باہر کرنے پر سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگا دیا ہے۔

واضح ہو کہ قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش میں مزید شواہد سامنے آنے پر نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کیا جارہا ہے۔نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی سے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا جب کہ عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.