عمران حکومت کیلئے بڑا دھچکا، اہم اتحادی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے

عمران حکومت کیلئے بڑا دھچکا، حکومت کے اہم اتحادی سربراہ بی این پی اختر مینگل کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکومت کے اہم اتحادی اور سربراہ بی این پی اختر مینگل نے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے اور ان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں مختلف کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر باہمی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

You might also like