رینجرز کی کارروائی ، قاتل گرفتار

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 17, 2019

پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کے دوران قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ قاتل قتل کرنے کے بعد فرار تھا۔ رینجرز اعلامیہ کے مطابق 29اپریل 2019 کوبلوچ ہال کلاکوٹ کے علاقے میں صدیق عرف راکٹ بھائی کو 4مسلح افراد نے گھر کے باہر گولیاں مار کرقتل کیاتھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرقتل میں ملوث ملزم معراج کو گرفتارکیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم معراج نے صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔تفتیش کے دوران ملزم معراج نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے لیاری گینگ وار (آصف دھوبی) کی ہدایات پرمقتول صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اِس میں اُ سے دیگر ساتھیوں کی معاونت حاصل تھی جن کی گر فتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.