پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر

پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک آف افغانستان کے پاس 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ ایک امریکی ڈالر 79 افغانی اور 151 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوکر 150 روپے سے تجاویز کرگیا ہے۔ پاکستانی روپیہ سری لنکا کے بعد جنوبی ایشیا کی سستی ترین کرنسی بن گیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق نیپال کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالرز جب کہ بنگلادیشی زرمبادلہ ذخائر 32 ارب ڈالر یعنی پاکستانی زرمبادلہ ذخائر سے دگنے ہیں۔

You might also like