آئی ایم ایف کے کہنے پر شرح سود بڑھایا: شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر شرح سود بڑھا دیا ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ میں معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر شرح سود بڑھا دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر معاہدے سے پہلے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان ہی اقدامات کے تحت ہی ڈالر مہنگا کیا گیا ہے۔ ملک اس وقت بہت ہی مشکل دور سے گزر ہا ہے اور اب اگلے 6 ماہ تک شرح سود اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ آج بھی سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 2.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے سامنے حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ حکومت نے مارچ میں شرح سود میں 50 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دو ماہ بعد شرح سود میں مزید 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ کاروبار بند کرکے پیسہ بینکوں میں رکھیں۔ حکومت کا ہر اقدام چند لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ہے۔ غریب عوام اس حکومت کی ترجیح ہی نہیں، حکومت بوکھلاہٹ میں معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept