نیب کا بائیکاٹ، اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نئے کیس میں اپنا بیا ن دینے کے لیے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے نیب کا بائیکاٹ کر دیا۔

واضح ہو کہ انہیں آج نیب نے طلب کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نیب کے خلاف ڈٹ گئے ہیں اورانہوں نے بھی کل نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب میں پیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے نیب بائیکاٹ سے اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے اشارے مل رہے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept