میاں نوازشریف ڈٹ گئے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ڈٹ گئے ،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعرات کے دن بہت سی اہم شخسیات نے میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرکے انھیں مقتدر حلقوں کی جانب سے یہ اہم پیغام پہنچایا تھا کہ اگر وہ عیدالفطر کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف کسی بھی ممکنہ تحریک میں شرکت نا کرنے کی یقین دہانی کروادیں تو انھیں ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اپنی رہائی کے سلسلہ میں کسی کی مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اور صرف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔