وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا، سینئر صحافی حامدمیر کا دعویٰ

سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہے، پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے قبضے میں جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے، عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملوں میں تیزی آ چکی ہے جس کی وجہ سے عوام میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف غم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

حامد میر نے دعویٰ کیا کہ اگر وزیراعظم عمران خان غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چلنے سے بعض نہ آئے تو ان کا انجام بھی صدام حسین اور پرویز مشرف جیسا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ہرگز امید نہیں کہ عمران خان اپنے منصوبوں سے ہٹیں گے اور یہی وہ وجہ ہوگی جس سے ان کی حکومت کا خاتمہ وہی لوگ کریں گے جو اس وقت ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔