وزیراعظم کا جسٹس فائزعیسیٰ قاضی پربھی یوٹرن

وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے حوالہ سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا، کھوج نیوز زرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے خلاف ریفرنس بنانے پر وزیراعظم عمران خان پر ایک بار پھر شدید دباؤ آگیا ہے جس کے بعد انھوں نے یہ ریفرنس واپس لینے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریفرنس فوری طور پر واپس لے لئے جائیں ، جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں اس معاملہ کے ذمہ دار وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو وزارت سے فارغ کردیا جائے۔