شاہ محمود قریشی عہدہ سے دستبردار

وزیر خارجہ شامحمودقریشی نے بڑے عہدہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں اور سب ان پر متفق ہیں۔ میں وزیراعظم بننے کا خواہشمند نہیں ہوں۔10سال کا بگاڑ 9 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، مستقبل کیلئے بہتر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارنر میٹنگ سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کیا گزشتہ 8 ماہ کی وجہ سے ہے۔ کونسا طبقہ ہے جو غیرملکی ایما پر افراتفری چاہتا ہے۔ ایساکام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔ اگرآپ کے احتجاج سے مہنگائی ختم ہوتی ہے تو بسم اللہ۔اپوزیشن کے احتجاجی اقدام سے کیا حالات بہتر ہوں گے،کیا معیشت مستحکم ہوگی۔