عمران خان کی نوازشریف سے خفیہ ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنے کوشیشوں کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ انکشاف ایک برطانوی اخبار نے کیا ہے ۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے میاں نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا تاہم نوازشریف نے ان سے ملنے سے صاف انکار کردیا،

برطانوی اخبار کی خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوازشریف سے اس لئے بھی ملنا چاھتے ہیں کہ حکومتی امور چلانے کے لئے ان کی گرفت انتہائی کمزور ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی ان پر دباؤ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور وہ اس سلسلہ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانے کے خواہشمند ہیں تاہم نوازشریف اب ان سے ملاقات اور تعاون کرنے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔