عمران خان کوقریبی صحافی حسن نثارکی مخالفت کا سامنا

وزیراعظم عمران خان کو قریبی صحافی حسن نثار کی مخالفت کا سامنا کس کے اشارے پر ، تفصیل انھوں نے نے خود بتادی۔

لال حویلی کے لعل شیخ رشید نے دو اہم باتیں کی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم بہت ضروری ہے۔ پہلی بات یہ کہ ’’لولی لنگڑی جمہوریت کسی حادثہ سے دوچار ہو سکتی ہے‘‘۔ شیخ صاحب کے منہ میں گھی شکر کیونکہ یہ جمہوریت جسمانی طور پر ہی لولی لنگڑی نہیں، ذہنی طور پر بھی ری ٹارڈڈ ہے جسے اخلاقی حوالہ سے اخلاق باختہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ حسن نثار نے اپنے کالم میں وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مذید لکا کہ 

جمہوریت کے دعویداروں کی اکثریت دراصل جمہوریت کی فصل کی سنڈیوں پر مشتمل ہے اور اسی لئے آج تک یہ فصل پوری طرح جوان نہیں ہو سکی۔ جب تک یہ سیاسی سنڈیاں پوری طرح تلف نہیں ہوتیں، جمہوریت لولی لنگڑی بھی رہےگی اور حادثات کے امکانات بھی یونہی روشن رہیں گے۔