حکومت کا خاتمہ،اپوزیشن نے لانگ مارچ کا فیصلہ سنادیا

عمران حکومت کا خاتمہ،اپوزیشن نے لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ سنادیا ،کھوج نیوز زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ لانگ مارچ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی منتخب حکومت وجود میں آنی چاہیے.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، ہماراروپیہ ڈالر کے مقابلے میں گرگیا.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ماہ کے آخر  میں مشترکہ پلان ترتیب دیں گے، گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں، عام حالات میں اس طرح کی گرما گرمی نہیں ہوتی، بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ  ریاستی ادارے حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں، 19 جون کو شوریٰ، رواں ماہ کے آخرمیں اے پی سی ہوگی، اے پی سی سمیت ملین مارچ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept