پرائیویٹ سکولز بارے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سکولز فیس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیااور سندھ ہائیکورٹ کے فل بنچ کا فیصلہ برقرا ررکھا ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سکولز فیس میں اضافہ سالانہ 5 فیصد ہی ہوگا،عدالت نے نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کے بقایاجات لینے سے روک دیا۔

عدالت نے سکولز فیسوں میں 20فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لئے،عدالت نے نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کے بقایاجات لینے سے بھی روک دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نجی سکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں،جسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا،مختصر فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے پڑھ کر سنایا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept