محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 16 سے 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں آج شدید گرمی اور حبس ہے، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور درجہ حرارت کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ لگ رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں 16 اور 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے سے حبس زدہ ماحول رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کل بھارتی ساحل گجرات پر ٹھہر جائے گا، سائیکلون وایو کا پاکستان میں ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں جب کہ کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept