بلاول بھٹو کا ریاست کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ریاست کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سویلین قیادت گرفتار جبکہ ریاست کی واضح ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سو یلین جمہوری قیادت گرفتار ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں،گڈ طالبان اوردہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھررہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سویلین جمہوری قیادت تو گرفتار ہے مگر کالعدم تنظیمیں، گڈ طالبان اور دہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مسلسل دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept