آصف زرداری کے لیے بڑی خوشخبری

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زداری کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔

راجا پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سپیکر اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے لیے جاری ہونے کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept