مودی کی وزیراعظم عمران خان کو لال جھنڈی

نریندرا مودی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر لال جھنڈی دکھا دی، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کے باوجود انڈیا نے فضائی حدود نہ استعمال کرنے کا اعلان کیاہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لئے مارچ سے 2 فضائی روٹس کھولے ہیں، فضائی ٹریفک کا ایک روٹ بھارت سے یورپ اور مشرق وسطی کیلئے جکہ دوسرا فضائی روٹ یورپ اور مشرق وسطیٰ سے بھارت کیلئے کھولا۔ وزیراعظم مودی کا جہاز کراچی سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا، مودی کا طیارہ گوادر سے ہوتا ہوا ایران اور عمان سے گزرے گا۔اس سے قبل پاکستان نے بھارت کی درخواست پر مودی کے جہاز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ بھارت نے مودی کے پشکیک جانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept