وزیراعظم غزوہ بدر و اُحد پر دئیے گئے بیان پروضاحت دیں:علامہ طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اور بین المذاہب مکالمہ کیلئے چارٹر مکۃ المکرمہ کی مکمل توثیق کرتے ہیں ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی نے مسلم امۃ کو کمزور کیا ہے ، مکۃ المکرمہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں اور گذشتہ روز ابہا ائیر پورٹ پر میزائل حملوں کی مذمت کرتی ہے اور یہ حملے ناقابل قبول ہیں،عمران خان کو غزوہ بدر و اُحد کے حوالہ سے دئیے گئے بیان پر وضاحت اور معذرت کرنی چاہیے،غیر جانبدارانہ احتساب اور قومی کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہیں ۔

پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے کہا ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد وا لمدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا ممتاز ربانی، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا نائب خان ، مولانا شہباز احمد ، مولانا الیاس مسلم ، مولانا اسلم قادری، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا شفیع قاسمی اور دیگر نے کہا کہ امت مسلمہ کے اصلاح احوال کیلئے علماء و مشائخ و سیاسی قائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، عالم کفر پاکستان اور اسلامی ممالک کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، خلیج میں بحران پیدا کرنے کا مقصد سعودی عرب کو کمزور کرنا ہے ، افغانستان میں داعش اور پاکستان دشمن قوتوں کو مضبوط بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ان حالات میں امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے،مکۃ المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی،اسلامی تعاون تنظیم کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں،رابطہ عالم اسلامی کے تحت انتہاء پسندی،دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور اسلامک فوبیا کے خلاف چارٹر آف مکۃ المکرمہ کی مکمل توثیق اور تائید کرتے ہیں اور چارٹر آف مکۃ المکرمہ کو او آئی سی اور اقوام متحدہ سے قانونی شکل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ وقت کی ضرورت ہے، تمام مسالک و مذاہب کے قائدین کو اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept