جماعت اسلامی کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی 16 جون سے مہنگائی، بیروزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف تحریک چلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کار بند حکومت تیزی سے عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ وزیراعظم کرپشن اور قرضوں کا حساب ان مشیروں سے لیں جو سابقہ ادوار میں قرضے لینے میں پیش پیش رہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے مسلط کردہ ایجنڈے پر کاربند حکومت تیزی سے عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو دیکھا اور پرکھا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کوئی جماعت ملک و قوم کے مسائل حل نہیں کر سکی، پی ٹی آئی کی 10 ماہ کی کارکردگی سے کسی بہتری کی امید لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بجٹ2019-20 کو مسترد کردیا ہے، بجٹ میں مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept