نورالحق قادری وزیراعظم کےدفاع میں بول پڑے

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں صحابہ کرام کے کردار سے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کی، معاملے کو طول دینے کے لیے بلاوجہ کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔

بدھ کو کراچی میں بوہری برادری کی سب سے بڑی درس گاہ جامعۃ السیفیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور نے ہا کہ کہ صحابہ کرام قابل تعظیم ہیں اور اُن کے کردار کو کوئی مسلمان چیلنج نہیں کرسکتا۔

پیرنور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر کو متنازع بناکر مذہبی رنگ دینے کی غلط کوشش کی جارہی ہے جبکہ انہوں نے ایسی کوئی بات کی ہی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چاند مسئلہ شرعی ہے لیکن دین سائنس سے متنازع نہیں ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے نے جامعۃ السیفیہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ترجمان جامعۃ السیفیہ زوہیب علی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر کا دورہ خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے جامعۃ السیفیہ کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران جامعہ کو اسلامی تدریس کے حوالے سے بہتر روحانی مرکز قرار دیا۔