سپیکر پنجاب اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان رفیق آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔دونوں اراکین پنجاب اسمبلی قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں جنہیں آمدن سے زائد اثاثوں سمیت دیگر کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے۔

You might also like