تھپڑکی گونج؛ فواد چوہدری وزارت سے فارغ

تھپڑکی گونج میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا امکان ہے کہ انھیں اگلے 24 گھنٹوں میں وزارت سے فارغ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اورنجی ٹی وی کے اینکر سمیع ابراہیم کے درمیان گذشتہ رات ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد متعدد صحافیوں نے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینئیر صحافی مظہر عباس نے ٹویٹ کیا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سینئیر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنا نا قابل قبول ہے۔ ہم یہ کس طرح کا کلچر پروان چڑھا رہے ہیں۔ اگر سمیع کے ساتھ فواد چوہدری کا کوئی مسئلہ ہے تو انھیں قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ میں سمیع ابراہیم سے بہت سے ایشوز پر اتفاق نہیں کرتا لیکن ان کے منہ پر تھپڑ سب صحافیوں کے منہ پر تھپڑ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept